• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو پی کا یکم سے 7 ستمبر تک ہفتہ گولڈن جوبلی ختم نبوت منانے کا فیصلہ

لاہور(خبرنگار)جے یو پی کی مرکزی مجلس شوری و عاملہ کااجلاس ہوا، جس میں یکم تا 7ستمبر ہفتہ گولڈن جوبلی ختم نبوت منانے کی منظوری د ی گئی ۔جمعیت علماء پاکستان ختم نبوت کے تحفظ کیلئے بھرپور تحریک چلا نے کابھی فیصلہ کیاگیا، جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد ز بیر نےنے کہاکہ مبارک کیس میں کئے گئے فیصلے قوم کو قبول نہیں ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے اس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اجلاس سے ڈاکٹر جاوید اعوان پیر سید محمدصفدر شاہ گیلانی،پیر آغاتاج،پیر سید عاشق حسین بخاری،ڈاکٹر محمد یونس دانش،سید عقیل انجم قادری نے بھی خطاب کیا۔
لاہور سے مزید