لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا دورہ کیا، جہاں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز اور چیف ٹاؤن پلانرز نے انہیں سنٹر کے امور اور جاری اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ سنٹر کے قیام کا مقصد ٹاؤن پلاننگ اور ماسٹر پلاننگ کو کارپوریٹ طرز پر اپ گریڈ کرنا ہے، جبکہ دونوں شعبوں کے افسران کو ایک ہی جگہ تعینات کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے مرحلہ وار اپنی تمام سروسز ای سسٹم پر منتقل کر رہا ہے، جس کے بعد شہریوں کو نقشہ منظوری اور دیگر خدمات کے لیے ایل ڈی اے دفاتر آنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔