لاہور (خبرنگار) حضرت میراں حسین زنجانی رحمۃ اللہ علیہ کے 1018ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز رسمِ چادر پوشی سے ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب حافظ انیس الرحمن نے مزارِ اقدس پر چادر چڑھا کر عرس کی تقریبات کا آغاز کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب حافظ انیس الرحمن نے کہا کہ خانقاہیں معاشرے کا روحانی مرکز اور لوگوں کے لیے قلبی و روحانی آسودگی کا ذریعہ ہیں۔تقریب میں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب مفتی انتخاب احمد نوری، ضلعی خطیب اوقاف مولانا مفتی عمران حسنی سمیت علماء و مشائخ، محکمہ اوقاف کے افسران و اہلکاران اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔