• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوزائیدہ بچوں کے تحفظ کیلئے عالمی معیار کا حفاظتی نظام فعال،ڈاکٹر فریاد حسین

لاہور (جنرل رپورٹر ) حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال کے نیو نیٹل نیورولوجی یونٹ (این این یو) میں فائر سیفٹی اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے فول پروف حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں نوزائیدہ بچوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے یونٹ میں جدید حفاظتی آلات اور ہنگامی نظام فعال کر دیا گیا ہے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ نوزائیدہ بچوں سمیت تمام مریضوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہسپتال میں فائر سیفٹی کے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ سموک الارمز اور آکسیجن سینسرز بھی 24 گھنٹے فعال ہی س موقع پر ڈاکٹر فائزہ خالد نے بتایا کہ این این یو میں 47 بیڈز موجود ہیں جہاں نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کے لیے 24 گھنٹے تربیت یافتہ ڈاکٹرز، نرسز و پیرا میڈکس خدمات انجام دے رہے ہیں۔
لاہور سے مزید