• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنا مطالبات منوانے تک جاری،ثمینہ سعید

لاہور (نیوزرپورٹر) قائم مقام سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے جماعت اسلامی کے عوامی مطالبات کے حق میں جاری دھرنے کے ستائیسویں روز دھرنے میں شرکت کی اور لاہور بھر سے مختلف تعلیمی شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں حسنِ کارکردگی ایوارڈز تقسیم کیے۔ ثمینہ سعید نے کہا کہ دھرنا مطالبات منوانے تک جاری رہے گا یہ دھرنا صرف احتجاج کا مقام نہیں بلکہ عوامی شعور، خواتین کی جدوجہد، بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کا مرکز بن چکا ہے۔
لاہور سے مزید