لاہور( خصوصی رپورٹر )صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود، مذہبی آزادی، استعدادِ کار میں اضافے اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نیدرلینڈز سفارتخانے کے فسٹ سیکرٹری پولیٹیکل افیئرز جورن وان ڈین ہیوویل اور سیکرٹری ہیومن رائٹس اینڈ مائنارٹیز افیئرز ڈاکٹر عثمان علی خان بھی شریک تھے۔