• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ایمان ملتِ اسلامیہ کے اجتماعی وجود کا بنیادی حصار، علماء کرام

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا سمیع اللہ نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت میں امتِ مسلمہ کا اتحاد و وحدت، نجاتِ اخروی مضمر ہے۔ یہ عقیدہ ایمان کی اساس اور ملتِ اسلامیہ کے اجتماعی وجود کا بنیادی حصار ہے، جس پر پوری امت کا اجماع و اتفاق قائم ہے عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا وہ متین رشتہ ہے جو انہیں ایک مرکز پر مجتمع کرتا ہے۔علماء نے اجتماعات جمعہ میں وفاقی آئینی عدالت کا قادیانی کتب کی اشاعت پر پابندی کے فیصلہ کو خوش آئندقرارا دیتے ہوئے کہا ہے قادیانی کتب پر امتناع قادیانیت آرڈیننس آرڈیننس ذریعے پابندی ہے وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ مسلمانوں کی فتح ہے قادیانی لٹریچر پر پابندی کے متعلق حکومت اپنی ذمہ داری اداکرے۔
لاہور سے مزید