• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ بھر میں نماز جمعہ کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایات پر مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی مزید مؤثر بنائی گئی جبکہ اہم شاہراہوں، عبادت گاہوں اور کاروباری مراکز کے اطراف پولیس کی موثر پٹرولنگ اور نگرانی کو یقینی بنایا گیا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈی پی اوز اور سینئر افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔
لاہور سے مزید