• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام علی رضا علیہ السلام کے روضے پر ایرانی صدر کی شہادت کا اعلان


ایران کی جانب سے صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کا باضابطہ اعلان امام علی رضا علیہ السلام کے روضے پر کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایرانی صدر کی شہادت کے باضابطہ اعلان کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

گزشتہ شب صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کی خبر سامنے آنے پر ایرانی شہر مشہد مقدس میں بڑی تعداد میں شہری حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضے پر جمع ہوگئے اور صدر رئیسی کی سلامتی کی دعائیں کیں۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں شدید دھند کے دوران پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے پیش آيا۔

ابراہیم رئیسی اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دورے سے واپس آرہے تھے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کی صورتحال کے باعث حادثہ پیش آیا۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آيا جب ایرانی صدر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز شہر کی طرف جارہے تھے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید