پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں پر مشاورت جاری ہے، قیاس آرائیوں پر مبنی نامزدگیوں کو تحریک انصاف یا اپوزیشن کی نامزدگیاں قرار دینا مناسب نہیں۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ خورشید شاہ سے آج کی ملاقات میں اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس سے متعلق گفتگو کی گئی، 13جولائی کو متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں ناموں پر غور کیا جائے گا۔