وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایمانداری کے ساتھ ٹی او آرز بنائے، ایسا قانون چاہتےہیں جس کےتحت سب کا بلا امتیاز احتساب ہو۔
ایوان وزیراعلیٰ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز پر اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت اور اپوزیشن کے ٹی او آرز پبلک کریں گے، جمہوریت کے نام پر کرپشن نہیں چھپا رہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دھرنوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے،دھرنا سیاست شروع کردی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مفادات کےبجائےملکی مفاد سب کی ترجیح ہونی چاہیے،اب ملک میں میثاق معیشت ہونا چاہیے،آئندہ ہفتے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کےحوالے سے کام شروع ہوجائے گا۔