پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم سترہ جولائی کو ورلڈ باکسنگ کونسل کےتحت ہونےوالے انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل کےلئے رنگ میں اتر یں گے ۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنےوالے 28سالہ محمد وسیم پاکستان کےپہلے باکسر ہیں جو ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل پروفیشنل ٹائٹل کےلئےفائٹ کریں گے۔
باون کلو گرام کی فلائی ویٹ کیٹگری کی یہ فائٹ جنوبی کوریا کےشہر سیول میں سترہ جولائی کوہوگی جس میںمحمد وسیم کا سامنا فلپائن کے مایہ ناز باکسر جیتھر اولیوا سے ہوگا۔
محمد وسیم کامن ویلتھ گیمز،کمبیٹ گیمز چائنا،کنگز کپ، بنکاک،جنوبی ایشائی گیمزبنگلہ دیش،پریذیڈنٹ کپ انڈونیشیا،بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ سمیت متعدد ٹورنامنٹس میں حصہ لے چکے ہیں،سترہ جولائی کی فائٹ کےلئے انہوں نے دو ماہ امریکا میں خصوصی تربیت حاصل کی اور پھر جاپان میں کچھ عرصہ گزارنے کےبعد اب وہ اس فائٹ کےلئے بھرپور تیار ہیں۔
محمد وسیم سال 2015میں اپنی پہلی پروفیشنل فائٹ میں اپنے مدمقابل باکسرکو ناک آوٹ کرنےکااعزاز حاصل کرچکے ہیںاوراگر اپنی محنت اور قوم کی دعائوں سے اگر وہ سترہ جولائی کو اپنے مدمقابل کو شکست دےدیتے ہیںتو وہ تاریخ رقم کرتے ہوئے عالمی پروفیشنل باکسنگ کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آجائیں گے۔