لاہور میں بین المذاہب وفد نے ایرانی قونصل خانے میں قونصل جنرل ایران علی اصغر مغاری سے ملاقات کی ہے۔
بین المذاہب وفد نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
اس وفد میں سیکریٹری شیعہ علماء کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی، مفتی عاشق حسین اور حافظ کاظم رضا نقوی بھی شامل تھے۔