پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رؤف حسن پر حملہ سچ کی آواز دبانے کے لیے کیا گیا۔
اسلام آباد سے اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک و قوم کی حقیقی آزادی کےلیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اسد قیصر نے کہ وہ رؤف حسن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔