• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید گرمی اور پانی کی بندش نے شہریوں کا برا حال کر دیا، حکومت سنجیدہ نہیں، سنی تحریک

کراچی (استاف ر پو ر ٹر) سنی تحریک کے رہنما بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہو یا شہری حکومت کوئی بھی عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی ، شہر قائد میں شدید گرمی اور پانی کی بندش نے شہریوں کا برا حال کر دیا،شہری دور دراز کے علاقوں میں جا کر استعمال کا پانی لے کر آتے ہیں، ایسا لگتا ہے یہ کراچی نہیں بلکہ کوئی قصبہ یا گاؤں ہے، مختلف علاقوں میں واٹر کارپوریشن کی لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے پانی کا ضیاع ہو رہا ہے۔گندا پانی بھی پینے کے پانی میں شامل ہونے سے بچوں اور بڑوں میں پیٹ کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید