• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا کے ہیرے کے ہار کی حیران کُن قیمت سامنے آگئی

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ملک رُوم میں ایک تقریب میں جو ہار پہنا تھا اس کی قیمت سامنے آگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 41 سالہ پریانکا چوپڑا نے پیر  کو روم میں اطالوی برانڈ کے کلیکشن کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے ہیرے کا ایک مہنگا ترین ہار پہنا ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا اس برانڈ کی طویل عرصے سے برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیرے کے ہار کی قیمت 4 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر بتائی جارہی ہے اور اسے بنانے میں 2800 گھنٹے لگے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں دیگر ہالی ووڈ اداکاراؤں نے بھی شرکت کی تھی جہاں حاضرین کی نمائش کے لیے زیورات، گھڑیاں، بیگ اور پرفیوم سمیت دیگر چیزیں رکھی گئی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید