• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کے بیٹے جنید کی فلم کو ریلیز کی اجازت مل گئی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ نے جمعہ کو فلم ’مہاراج‘ کے نیٹ فلکس پر اسٹریمنگ کے حوالے سے ریلیز پر عارضی امتناع واپس لیتے ہوئے ریلیز کی اجازت دیدی۔

فلم میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان نے مرکزی کردا نبھایا ہے۔

گجرات ہائیکورٹ کی جسٹس سنگیتا کے ویشن نے اس موقع پر کہا کہ درخواست گزار کا بنیادی اعتراض یہ تھا کہ فلم کے چلنے سے ایک کمیونٹی کی بدنامی اور توہین ہوگی، عدالت سمجھتی ہے اس میں کوئی جان نہیں ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ فلم مہاراج کی بنیاد وہ واقعات ہیں جو مہاراج لیبل کیس 1862 کے تناظر میں پیش آئے اور یہ کسی کمیونٹی کے جذبات کو مجروح نہیں کرتے۔ 

اس سے قبل عدالت نے 13 جون کو فلم کی ریلیز روک دی تھی۔ 

واضح رہے کہ یہ فلم ایک گجراتی مصنف سورابھ شاہ کی 2013 کی کتاب کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے جو 1862 کے مشہور ہتک عزت کیس پر تحریر کی گئی تھی۔

کیس معروف وشنوازم سے تعلق رکھنے والے جادو ناتھ جی نے سماجی اصلاحات کے حامی کرسنداس مولجی کے خلاف دائر کیا، کرسنداس مولجی نے طاقتور مہاراج کے جنسی استحصال کے خلاف کافی کچھ لکھا تھا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید