• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کیلئے آفیشلز کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔

پاک بھارت میچ کو امپائر رچرڈ النگورتھ اور روڈنی ٹکر سپروائز کریں گے جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔

پاکستان کے احسن رضا، راشد ریاض اور آصف یعقوب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امپائرز پینل میں شامل ہیں۔

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش کے شاہد سائکٹ اور رچرڈ النگورتھ امپائرنگ کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا میچ امریکا اور کینیڈا کے درمیان کے کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید