• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف نوجوان کے مبینہ اغواء کا مقدمہ درج

کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اہلکاروں کے خلاف نوجوان کے مبینہ اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مدعی مقدمے کا کہنا ہے کہ 19 مئی کو بھانجا عراق سے کراچی پہنچا، پنجاب کےلیے سہراب گوٹھ سے روانہ ہوا، شارع فیصل کے قریب میرے بھانجے کو سادہ لباس اہلکار ساتھ لے گئے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ 21 مئی کو کال موصول ہوئی، بھانجے کے اغواء کا بتایا گیا۔ رابطہ کرنے والوں نے اپنا تعلق سی ٹی ڈی سے ظاہر کیا۔

بھانجے کی رہائی کے عوض 15 لاکھ روپے تاوان مانگا گیا، 1 لاکھ روپے میں معاملہ طے پایا، سی ٹی ڈی آفس میں بھانجے سے ملاقات ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید