سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
تنویر الیاس نے عدالت سے اپنے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور مزید کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کی استدعا کی ہے۔
سردار تنویر الیاس کی درخواست کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی، چیف جسٹس عامر فاروق کل سردار تنویر الیاس کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے دوران جسمانی ریمانڈ فیملی سے ملاقات کی اجازت کی بھی استدعا کی ہے، وہ اس وقت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پاس 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔