• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اے ایف پی
اے ایف پی

لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم دمبولا تھنڈرز کے مالک کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

برطانوی بنگلا دیشی شہری تمیم رحمان کو سری لنکن پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

تمیم رحمان پر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، لنکا پریمیئر لیگ نے گرفتاری کے بعد دمبولا ٹیم کی اونر شپ کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔

لنکا پریمیئر لیگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیگ کی ساکھ کو بچانے کے لیے معاہدہ ختم کرنا ضروری تھا، اگر نئی اونر شپ نہیں ہوئی تو دمبولا ٹیم کے معاملات لیگ انتظامیہ چلائے گی۔

واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ کا پلیئرز آکشن گزشتہ روز منعقد ہوا تھا، دمبولا تھنڈرز نے پلیئرز آکشن میں پاکستان کے افتخار احمد اور حیدر علی کو خریدا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید