• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں گرمی بہت پڑ رہی ہے، پٹھوں میں کھچاؤ آ گیا تھا، ارشد ندیم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اولمپئن ارشد ندیم کا کوچ سلمان اقبال بٹ کی نگرانی میں ری ہیب جاری ہے۔

ارشد ندیم لاہور کے سخت گرم موسم کی وجہ سے ٹانگ کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے۔

اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں گرمی بہت پڑ رہی ہے اس دوران پسینے کی وجہ سے پٹھوں میں کھچاؤ آ گیا تھا لیکن اب پہلے سے بہتر ہوں، ٹریننگ جاری ہے اور اولمپکس کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پیرس اولمپکس سے قبل 7 جولائی کو پیرس میں ہی ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لوں گا، اولمپکس سے قبل ڈائمنڈ لیگ کھیلنے کا مجھے فائدہ ہوگا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ انجری کھیل کا حصہ ہے، اولمپکس کی تیاری کی وجہ سے فن لینڈ کے ایونٹس میں شرکت نہیں کی کیونکہ میں کوئی رسک نہیں لینا چاہتا تھا، احتیاطی طور پر ایونٹس مس کیے۔

کوچ سلمان اقبال بٹ نے کہا کہ پسینے کی وجہ سے مسلز پر منفی اثرات پڑتے ہیں یہی مسئلہ ارشد ندیم کے ساتھ ہوا ان کی پنڈلی کے مسلز میں کھچاؤ آ گیا تھا اب ری ہیب کے مرحلے سے گزر رہے ہیں بہتری آ رہی ہے، ارشد ندیم کو کوئی درد نہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید