• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر نشر ہونے والا بھارتی معروف رئیلٹی شو بگ باس 3 کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہونے والے بگ باس کے سیزن 3 کے ٹیزر میں میزبان کا چہرہ تو نہیں دکھایا گیا لیکن بھارتی اداکار انیل کپور  کا مشہور ڈائیلاگ ٹیزر میں سنا جاسکتا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کئے گئے بگ باس 3 کے ٹیزر میں انیل کپور کا مشہورِ زمانہ ڈائیلاگ ’جھکاس‘ سنا جاسکتا ہے۔

ٹیزر میں دعویٰ کیا گیا کہ آئندہ ریلیز ہونے والے سیزن کو دیکھ کر شائقین پچھلے سیزن کو بھول جائیں گے۔

مذکورہ ویڈیو میں بیک گراؤنڈ میں آواز سنائی دیتی ہے کہ ’یہ سیزن ہوگا خاص، ہوگا جھکاس‘۔

بگ باس 3 کا پہلا ٹیزر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے قیاسآرائیاں شروع کر دیں کہ رواں برس رئیلٹی شو کی میزبانی سلمان خان نہیں بلکہ انیل کپور کریں گے۔

واضح رہے کہ بگ باس 3 مئی میں ریلیز ہونا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس کی ریلیز جون تک ملتوی کی گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید