• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائم میں 50 فیصد کمی ہوئی، شرجیل میمن کا دعویٰ


سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹریٹ کرائم میں ایک ماہ میں 50 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی میں حالات خراب کیے گئے، سیاسی مقاصد کےلیے ٹارگٹ کیا گيا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کی ذمہ داری زيادہ ہے اور ہم جواب دہ بھی ہیں۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ جب کراچی میں ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی مکمل ہوجائے گی تو شہر میں زبردست قسم کا ٹرانسپورٹ کا انفرااسٹرکچر نظر آئے گا، مسافروں کو شٹل سروس بھی دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید