• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے بنگلادیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل سیریز کھیلنے کیلئے امریکا میں موجود ہے۔

بنگال ٹائیگرز کے خلاف میزبان ٹیم امریکا نے ایک بار پھر آؤٹ کلاس کھیل پیش کرتے ہوئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اسے 6 رنز سے ہرادیا۔

ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 144رنز بنائے، مونانک پٹیل نے 42، ایرن جونس نے 35 اور اسٹیون ٹیلر نے 31 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے ارشاد حسین، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمان نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

بنگلادیش کی ٹیم 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری اوور میں 138 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، نجم الحسین نے 36 اور شکیب الحسن نے 30 رنز بنائے۔ 

امریکا کی جانب سے علی خان نے 25 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سوراب اور شیڈلے نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید