• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کیلئے حاکم زرداری کی قربانیاں سب کیلئے مشعلِ راہ ہیں، بلاول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دادا و بزرگ سیاستدان سردار حاکم علی زرداری مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، جن کی 13ویں برسی آج(جمعہ) 24مئی کو منائی جائے گی. بلاول ہائوس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریت کے کاز کے لیے ان کی قربانیاں ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہیں،سردار حاکم علی زرداری نے نہ صرف پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ سردار حاکم علی زرداری کی زندگی جمہوریت کے لیے بے مثال لگن اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دینے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ملک بھر سے سے مزید