• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکے چوریاں، اسلام پورہ ، گھر کے باہر میاں بیوی سے ڈیڑھ لاکھ چھین لئے

لاہور(کر ائم رپو رٹر،کر ائم رپو رٹرسے)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں۔ اسلام پورہ میں ڈکیتی کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی،2 ڈکیت گن پوائنٹ پرفیصل اوراسکی بیوی سے ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد نقدی لوٹ کرفرارہوگئے۔ شمالی چھاؤنی میں ڈاکو عدنان سے 3 لاکھ و فون، وحدت کالونی میں بابر سے 2 لاکھ ودیگر سامان۔ غازی آباد میں جمیل سے 1 لاکھ 15 ہزارو دیگر سامان۔پرانی انارکلی میں ندیم سے 2 لاکھ و فون ۔ کوٹ لکھپت میں حیدر سے 3 لاکھ و دیگر اشیا۔ مصطفی آباد میں فیصل سے 1 لاکھ و فون۔شمالی چھاؤنی میں سلیم سے 2 لاکھ و فون۔اسلام پورہ میں عابد سے 1 لاکھ 45 ہزار و فون۔ راوی روڈ میں رضا سے 95 ہزارو فون۔سول لائنز میں خلیل سے 70 ہزارو فون۔فیصل ٹاؤن میں طاہر سے 80ہزار اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شمالی چھاؤنی، نصیر آباد، شادمان سے گاڑیاں جبکہ شادباغ، گرین ٹاؤن ، ریس کورس سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔