وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیرس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیراعظم نے آئرلینڈ کی حکومت کی طرف سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے حالیہ فیصلے پر آئرش حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئرلینڈ کا یہ فیصلہ ان معصوم فلسطینیوں کےلیے امید اور یکجہتی کا پیغام دے گا جو اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کا شکار ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئرلینڈ کا فیصلہ فلسطین کاز کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ آئر لینڈ کا یہ فیصلہ دوسرے ممالک پر بھی ایسے فیصلے لینے کیلئے دباؤ کا باعث بنے گا۔
سائمن ہیرس نے کہا کہ آئرلینڈ نے دیگر یورپی اتحادیوں کی مشاورت سے اصولی فیصلہ کیا ہے کیونکہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کو کسی بھی طرح معاف نہیں کیا جا سکتا۔ آئرش حکومت نے محسوس کیا کہ یہ فیصلہ نارملائزیشن کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے۔