• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی سی بی کی پی ایس ایل فرنچائز مالکان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس میں فرنچائز مالکان کو مکمل تعاون اور مقاصد کے حصول کےلیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروادی۔ 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت 25-2024 کے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر اور پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اہم اجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں محسن نقوی نے پی ایس ایل فرنچائز مالکان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وہ فرنچائز کے تمام مالکان کو بڑھتا اور پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

اجلاس میں چیئرمین پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ نئے سیزن کےلیے کرکٹ ایونٹس کا ایسا مسابقتی شیڈول پیش کریں جو بین الاقوامی کرکٹ کے ساتھ خلا کو پُر کرنے میں مدد کرسکے۔

محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کےلیے کھیلنے اور آمدن کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معیار میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

چیئرمین نے نئے ڈومیسٹک کلینڈر میں اضافی ٹی ٹوئنٹی، 50 اوورز اور 4 روزہ ایونٹس شروع کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید