• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں عورت مارچ کے زیر اہتمام غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرہ


عورت مارچ کی جانب سے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں ریلی نکالی گئی۔

 ریلی کے شرکاء کو روکنے کیلئے بوٹ بیسن سے امریکی قونصل خانے جانے والی دونوں سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا تھا۔

عورت مارچ کی جانب سے امریکی قونصل خانے کے سامنے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

سی بریز پارک سے نکلنے والی ریلی کو قونصل خانے کی سڑک پر ہی کنٹینر لگا کر روک دیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

 اس موقع پر سماجی رہنما شیما کرمانی کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج اسرائیلی بربریت کے خلاف تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے انہیں روکنا جمہوری ریاست کی روش نہیں۔

احتجاجی ریلی میں بچوں اور خواجہ سراؤں نے بھی شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید