• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: گیمنگ زون میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 24 افراد ہلاک

پولیس نے گیمنگ زون کے مالک کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے گیمنگ زون کے مالک کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ میں گیمنگ زون میں آگ لگنے سے 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ لاشیں مکمل طور پر جل گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گیمنگ زون کے مالک کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں  انکشاف ہوا ہے کہ گیمنگ زون انتظامیہ نے آگ لگنے کی صورت میں کلیئرنس کے ضروری انتظامات نہیں کیے تھے۔

وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کے علاج کو فوری ترجیح دی جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید