• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹرز کی تقریب میں شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹرز کی سمرسٹ کاؤنٹی گراؤنڈ ٹاؤنٹن میں ہفتے کو ایک تقریب میں شرکت کی ۔یہ تقریب دراصل کرکٹ ایکٹیویٹی تھی جس میں دس سے بارہ سال کی عمر کے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں کی شرکت ۔پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹرز نے اس موقع پر ان بچوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے۔پاکستانی کرکٹرز میں ڈیانا بیگ ۔ فاطمہ ثنا۔ عائشہ ظفر اور صدف شمس شامل تھیں۔انگلینڈ کی کرکٹرز ٹیمی بومونٹ اور لارین فائلر موجود تھیں۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید