• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 مئی 2022 کو سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، پی ٹی آئی

اسلام آباد (خبر نگار)تحریک انصاف نے 25 مئی 2022 کو سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے دو سال قبل عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کے پرامن شرکا پر گھنٹوں آنسو گیس ، ربڑ کی گولیاں اور لاٹھیاں برسائی گئیں اس سے پہلے کہ بحران پیچیدہ تر اور معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن تک پہنچیں ظلم ترک کرکے عمران خان کو رہا کیا جائے اور ملک و قوم کو موثر قیادت فراہم کی جائے،پارٹی ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ آج سے دو سال قبل بانی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ریاستی فسطائیت کی گہرائیوں کی جانب تحریک انصاف کے حقیقی آزادی کے سفر کا آغاز ہوا 25 مئی 2022 وہ دن ہے جب ریاست پوری وحشت اور آئین و قانون سے مکمل بے نیاز ہو کر پرامن شہریوں اور سیاسی کارکنوں پر ٹوٹ پڑی اور اس روز پورے ملک میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی گئیں ، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا 25 مئی کو رات گئے پی ٹی آئی قیادت سمیت کارکنا ن کے گھروں پر دھاوا بولا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید