کراچی( اسٹاف رپورٹر) محکمہ بورڈز و جامعات نے میٹرک بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات (ڈپٹی کنٹرولر ) خالد احسان کو تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر معطل کرتے ہوئے عہدے سے ھٹا دیا ہے اور چیرمین بورڈ کو رپورٹ کرنے کو کہا ہے اس حوالے سے نوٹفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔