• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروش توبہ کریں توحکومت رعایت برتے گی‘ شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منشیات فروش توبہ کرلیں تو حکومت ان کے ساتھ بھی رعایت برتے گی‘قبائلی جھگڑوں کے سدباب کیلئے قبائلی سرداروں کو متحرک کیا جائے گا تاکہ وہ لوگوں کو درست راہ پر لاسکیں‘کچے کے ڈاکو ہتھیار ڈال دیں‘جو ڈاکو سنگین جرائم میں ملوث نہیں ہیں وہ ہتھیار ڈالیں گے تو حکومت ان سے بات چیت کر سکتی ہے‘جو ڈاکو پکڑے گئے ہیں ان کو بھی توبہ تائب ہونے کا موقع دیا جائے گا۔ وزیر اعلی کسی بھی جماعت کا ہو وفاق کے ساتھ چلنے میں ہی بہتری ہے‘ بدترین خدشات کے باوجود ہم وفاق کے ساتھ چل رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ گزشتہ روز صدر زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ قبائلی جھگڑوں کے حوالے سے مفاہمتی کمیٹیاں بنائی جائیںاور جھگڑے ختم کروائے جائیں۔ سندھ پولیس کو جدید ہتھیار کے ساتھ لیس کیا جا رہا ہے‘ دہشتگردوں کیخلاف وفاقی حکومت آپریشن پروپوز کرے گی‘ سندھ حکومت نے ہمیشہ ہر اچھے کام کی حمایت کی ہے‘ پیپلز پارٹی نہیں چاہے گی کہ ملک میں انارکی اور افتراتفری کی صورتحال پیدا ہو۔
ملک بھر سے سے مزید