• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرنائی کے علاقے شعبان سے اغواء 10 افراد میں سے 3 بازیاب

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے علاقے زرغون غر کے پکنگ پوائنٹ شعبان سے اغواء ہونے والے 10میں 3افراد بازیاب ہوگئے جبکہ 7افراد تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔ لیویز حکام نے بتایا کہ رہا ہونے والے تینوں افراد کو زرغون غر سے کوئٹہ پہنچا دیا گیا۔ لیویز کے مطابق بازیاب ہونے والے افراد میں کسٹم آفیسر بصیر درانی سمیت حسن اور حارث شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے زرغون غر سے 10 افراد کو اغوا کیا گیا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید