• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں پر تنقید ریاست کو کھوکھلا کرنے کے مترادف، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اداروں پر تنقید ریاست کو کھوکھلا کرنے کے مترادف ہے جس سے پر ہیز کرنا چاہئے، آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے وزیر اعظم آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کریں جس میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کو مدعو کیا جائے جبکہ اس حوالے سے پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لیا جائے، ملک کی معاشی حالات کو بہتر بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور باشندوں کی حفاظت کے لئے حکومت نے جو پلان بنایا ہے، اس کی کوئی بھی سیاسی اور مذہبی جماعت مخالفت نہیں کرے گی،حکومت اور اپوزیشن میں شامل تمام جماعتیں ملک میں دہشت گردی اور جرائم کی روک تھام ، شہریوں کی سلامتی کے لئے ایک نکتہ پر متحد ہیں، اس لئے حکومت سب جماعتوں کی مشاورت سے کوئی بھی آپریشن شروع کرے گی۔

ملک بھر سے سے مزید