• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

K الیکٹرک کی ہٹ دھرمی پر حکومت اپنی بے بسی کی وجہ بتائے، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی پر حکومت اپنی بے بسی کی وجہ بتائے، وزیراعظم شہباز شریف بتائیں کہ ہم کے الیکٹرک کی شکایات لیکر کس کے پاس جائیں؟ وفاقی حکومت کے الیکٹرک نامی چھری سےاس گائے کا گلا کاٹ رہی ہیں جس کے دودھ سے پورا ملک پلتا ہے، ترجمان نے کراچی میں شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کی کارکردگی پر سوال اٹھائے ہوئے کہنا ہے کہ شہر میں توانائی کے ترسیلی نظام کےذمہ دار ادارے نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے کے الیکٹرک نے شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس سے عوام ذہنی اذیت سے دوچار ہے، جن علاقوں سے 100 فیصد بلنگ ہوتی ہے وہاں بھی روزانہ کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید