• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس شفیع صدیقی نے سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ تقریب حلف برداری سندھ ہائیکورٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس شفیع صدیقی سے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے حلف لیا۔ تقریب میں قائم مقام چیف جسٹس کے اہلخانہ، ہائیکورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر، سندھ ہار کونسل کے وائس چیئرمین کاشف حنیف ، ہائیکورٹ بار کے صدر ریحان عزیز ملک، کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید