• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تاریخ میں پہلی بار پیاز کی ایکسپورٹ 210 ملین ڈالر سے متجاوز

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان سے ملکی تاریخ میں پہلی بارپیازکی ایکسپورٹ210ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی جبکہ رواں برس کے اختتام تک مذکورہ ایکسپورٹ 250ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی جو ایک ریکارڈ ہے۔پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارپیاز کی برآمد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جو تاریخ میں پھل اور سبزیوں سمیت کسی بھی مصنوعات کی برآمدات میں سب سے زیادہ ہے۔ترجمان کے مطابق جولائی2023 سے اپریل 2024تک ملک سے پیاز کی برآمدات 210 ملین ڈالر سے بھی زائد ریکارڈ کی گئیں جبکہ قبل ازیں ملکی تاریخ میں صرف کینو کی زیادہ برآمدات تھیں جو 210 ملین ڈالر رہی ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید