• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیش معیشت ختم کریں، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر توجہ دی جائے، عمار حبیب


ماہر معاشیات عمار حبیب نے کہا کہ ہے کہ کیش معیشت کو ختم کریں، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام پر توجہ دی جائے۔

جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن "آخری موقع" میں گفتگو کے دوران عمار حبیب نے کہا کہ پاکستان سے کہیں کم خواندگی والے ملکوں کی معیشت بھی ڈیجیٹلائز ہوچکی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے شہرے پونے کی پراپرٹی ٹیکس کلیکشن پاکستان کے صوبہ پنجاب سے زیادہ ہے۔

ماہر معاشیات نے مزید کہا کہ 9 کھرب روپے کیش ان ہینڈ ہیں، ہزار روپے سے زائد کی کیش ٹرانزیکشن بند کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سنار کبھی ڈیجیٹل ادائیگی نہیں لے گا لیکن آپ نظام طے کر کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔

عمار حبیب نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں ہر سال شادیوں پر 120 ارب روپے تک خرچ ہوتا ہے اور یہ سب کیش پر کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں شادی ہالز کے بل کی ادائیگی صرف کیش پر ہوتی ہے، یہ ڈیجیٹلی نہیں ہوتا۔

قومی خبریں سے مزید