سولر انرجی کا استعمال بڑھنے اور صنعتوں کے بند ہونے سے ملک میں بجلی فالتو ہوگئی۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) کے پاس آج 7 سو 30 میگاواٹ بجلی زیادہ تھی اور کوئی لینے والا نہ تھا۔
لیسکو حکام کے مطابق آج بجلی کا کوٹہ 3800 میگاواٹ جبکہ طلب صرف 3130 میگا واٹ تھی، کہیں لوڈشیڈنگ کی ضرورت باقی نہ رہی۔
لیسکو حکام کے مطابق ہائی لاسز والے 70 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال بجلی کی طلب 1500 میگاواٹ کم ہوئی ہے۔