• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ٹی 20، پاکستانی ٹیم کارڈف پہنچ گئی، میچ کل کھیلا جائے گا، بیٹرز اچھا نہ کھیل سکے، بابر اعظم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیلنے کے لئے اتوار کو برمنگھم سے کارڈف پہنچ گئی۔پیر کو پاکستانی کرکٹرز پریکٹس کریں گے اور منگل کو میچ کھیلا جائے گا۔انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 میچ میں 23 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔انگلش کپتان جوش بٹلر نے 51 گیندوں پر 8 چوکوں اور تین چھکوں سے سجی 84 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔لیڈز میں 2022 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے فاسٹ بولرز نے اچھی بولنگ کی لیکن بیٹنگ میں وہ کار کردگی نہیں کرسکے جس کی وجہ سے میچ جیت پاتے ۔ ہماری ایک چھوٹی پارٹنر شپ لگی لیکن اس کے بعد آنے والے بیٹر بہتر نہ کرسکے، اگر مڈل آرڈرمیں سے کوئی 40 سے 50 رنز کرتا تو ہم میچ جیت سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح فخر زمان بیٹنگ کررہے ہیں وہ ٹیم کے لیے اچھا ہے، اگر میں اور فخر 2 ،3 اوورز تک مزید کھیلتے تو رزلٹ مختلف ہوتا۔ انگلش کپتان جوش بٹلر نے کہا کہ میچ میں سب چیزیں پلان کے مطابق رہیں، جوفرا آرچر نے زبردست بولنگ کی جانتے ہیں وہ اہم بولر ہیں اس لیے انہیں احتیاط سے استعمال کریں گے۔پاکستانی بولنگ میں عماد وسیم نے چار اوورز میں 19رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں عماد وسیم نے کہا کہ جس مزاج سے کھیلنا چاہیے وہ پوری طرح نظر نہیں آرہا، اگر شروع ہی سے حریف پر دباؤ ڈالیں تو آسان ہوتا ہے۔ جوں جوں ورلڈ کپ قریب آرہا ہے، ہمارا کمبی نیشن سیٹ ہورہا ہے۔مجھے شروع یا بعد میں بولنگ سے فرق نہیں پڑتا، کوشش ہوتی ہے کہ جہاں بولنگ ملے وہاں ٹیم کے لیے اچھا کروں۔انہوں نےکہا کہ میں اور افتخار غلط وقت پر آوٹ ہوئے، اگر آوٹ نہ ہوتے تو جیت جاتے۔ جیت صرف باتوں سے نہیں ہوگی بلکہ اس کے لیے اچھا کھیل کے بھی دکھانا ہوگا۔ جس مزاج سے کھیلنا چاہیے وہ پوری طرح نظرنہیں آ رہا۔ شروع ہی سےحریف پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔ ہم نے پریشر ڈالا بھی لیکن ہماری بیٹنگ میں ابتدائی وکٹیں جلدی گر گئیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اور افتخار نے لمبی پارٹنر شپ کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے۔ اگر ہم وکٹ پر رک جاتے تو یہ میچ ہم جیت سکتے تھے۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ پلان بدلنا پڑتا ہے اور بولر کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔

اسپورٹس سے مزید