اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 سپر مارکیٹ میں غیر ملکی شخص سے لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 2 ملزمان پولیس اہلکار بن کر پولینڈ کے شہری سے 500 پاؤنڈ اور کچھ یورو لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان چیکنگ کے بہانے پرس سے رقم نکال کر فرار ہوگئے۔