سکھر(بیورو رپورٹ) سکھر کے علاقے بشیر آباد کی رہائشی شہزادی شیخ نے اپنے دیوروں کی ذیادتیوں کے خلاف بچوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مذکورہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ وہ محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کی کفالت کرتی ہے جبکہ اس کے دیور اسے بلا جواز تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں اور مجھے بلا جواز پریشان کرتے ہیں ، شہزادی نے ایس ایس پی سکھر سے اپیل کی کہ اس کے دیوروں کی ذیادتیوں کا نوٹس لے کر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجھے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔