• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز: فلسطین کو تسلیم کرنے کی کوششوں پر سعودیہ و ناروے کا اجلاس، متعدد ممالک کی شرکت

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برسلز میں سعودی عرب اور ناروے کی میزبانی میں فلسطین کو تسلیم کرنے کی کوششوں پر اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں غزہ میں جنگ بندی اور 2 ریاستی حل کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

برسلز اجلاس میں الجزائر، آسٹریا، بحرین، بیلجیئم، ڈنمارک اور مصر کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں جرمنی، انڈونیشیا، آئر لینڈ، اردن، لٹویا، پرتگال کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

برسلز اجلاس میں قطر، رومانیہ، اسپین، فلسطین، سوئیڈن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں سوئٹزر لینڈ، ترکیہ، یو اے ای، برطانیہ، او آئی سی وزراء اور نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

برسلز اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی، قیدیوں اور یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کی حمایت، رفح کراسنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے کوششوں کی بھی حمایت کی گئی۔

برسلز اجلاس میں تمام تباہ کن انسانی بحران سے نمٹنے کےلیے کوششوں کی بھی حمایت کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید