چیئرمین تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا ہے کہ کراچی کے تجارتی مراکز آج معمول کے مطابق کھلیں گے۔
ایک بیان میں عتیق میر نے کہا کہ کاروباری مشکلات کا شکار تاجر تعطیل کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
عتیق میر کا کہنا ہے کہ یومِ تکبیر ملکی تاریخ کا اہم سنگِ میل ہے تاجر بھرپور طریقے سے اسے منائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آج یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان کیا تھا، کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 28 مئی کو یومِ تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی، ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔