بھارت کی کچھ ریاستوں میں طوفانی بارشیں ہو رہی ہیں تو کچھ ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میزورام میں طوفان ریمل کے باعث ہونے والی شدید بارشوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مغربی بنگال میں اس طوفان کے باعث 6 اموات ہوئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میزورام کے متاثرہ علاقوں میں اسکول اور سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق راجستھان اور دہلی سمیت بھارت کے شمال مغربی حصّوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جبکہ کیرالہ میں کچھ دنوں میں مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔