• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مغربی دنیا کے لوگ احتجاج کررہے ہیں جب کہ مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،ہمارے حکمران دو ریاستی حل کی بات کرتے ہیں،ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ کوئی دو ریاستی حل نہیں ریاست صرف فلسطین کی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ رفح بارڈر پر بمباری فوری بند کی جائے، جماعت اسلامی یوتھ کے تحت رفح بارڈر پر اسرائیلی حملے کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ کے تحت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہل کراچی 2 جون کو شام 4 بجے شارع فیصل پر عظیم الشان و تاریخی غزہ ملیں مارچ میں شریک ہوکر اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کریں گے،ہم فلسطین کے حوالے سے تحریک کو آگے بڑھائیں گے چوکوں اور چوراہوں پر لوگوں کو جمع کریں گے،مظاہرے سے جماعت اسلامی کراچی یوتھ کے صدر ہاشم یوسف ابدالی، جنرل سکریٹری محمد اسماعیل ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید