• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھانے پینے کی اشیا کے سرکاری نرخ کا نفاذ اور معیار یقینی بنایا جائے، کمشنر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت شہر کی بہتری اور قیمتیں اور اشیا کا معیار چیک کرنے کے اقداما ت کا جائزہ لینے کے لیے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا ،تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس کو بتا یاگیا کہ ایک ہفتہ میں 460 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں 33 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا 20 دکانیں سر بمہر کی گئیں ،ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نےکارروائی کی رپورٹ پیش کی، کمشنر نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کھانے پینے کی اشیا کے سرکاری نرخ کا نفاذ اور معیار یقینی بنانے کے لئے کوششوں کو موثر بنائیں،اجلاس میں دودھ سمیت تمام کھانے پینے کی اشیا کے سرکاری نرخ نافذ کرنے اور معیار کو یقینی بنانے کے لئے مہم کی کارکردگی کا بھی جائیزہ لیا گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید